لیہ( صبح پا کستان )ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی بھا رت کے یو م آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منا یا گیا ضلع بھر میں ریلیاں نکا لی گئیں مرکزی ریلی فوراہ چوک سے ٹی ڈی اے چوک تک ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید ، معاون خصوصی وزیراعلی پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری سردار شہاب الدین خان سیہڑ ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری محمدطا ہر رندھاوا، ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ، پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا، سنجن خان تنگوانی کی قیادت میں نکا لی گئی ۔ ریلی میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بشمو ل سیاسی و سما جی کا ر کن ، سول سوساءٹی ، سرکاری افسران ، اساتذہ کرام ، طلبا ء و طا لبا ت اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے بینرز و پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور انڈیا کے مظالم کے خلا ف نعرے درج تھے ۔ شرکا ء جو ش خروش سے نعرے لگا تے ہو ئے اختتا می مقام تک پہنچے ۔ ریلی میں شرکت کے لئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی میں ریلی غوثیہ منزل سے فوراہ چوک پہنچی ۔ اسی طرح کو ٹ سلطان سے سجن خان کی قیادت میں ، چوک اعظم سے محمد طا ہر رندھاوا کی قیا دت میں ریلیاں مرکزی قیادت میں شمو لیت کے لئے فوراہ چوک پہنچی ۔
ٍیو م سیاہ منا نے کا مقصد دنیا کی تو جہ نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی آواز کی دنیا بھر میں کے تمام مما لک تک پہنچانا مقصود ہے ۔ تا کہ دنیا کی تو جہ کشمیر پر انڈیا کے غاصبا نہ تسلط اور کشمیر یوں پر بلا جواز تشد و بر بریت اور یواین او کی قراردادوں کے بر عکس جبری قبضہ سے نجا ت دلا نا ہے جس کے لئے پا کستا نی قوم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور وزیر اعظم پاکستان کی آواز پر سیسہ پلا ئی دیوار ثابت ہو ں گے ۔ یہ مقررین نے یو م سیاہ کے موقع منعقدہ ریلی کے اختتا م پر خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ ریلی سے ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید ، معاون خصوصی وزیراعلی پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری سردار شہاب الدین خان سیہڑ ، صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری محمدطا ہر رندھاوا، ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ، پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا، سنجن خان تنگوانی نے خطا ب کیا ۔ اس موقع پر شرکا ء نے بینرز و پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر انڈیا کے مظا لم کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے ۔ مقررین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ بھارت کی تاریخ جس طرح اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر سے بھری پڑی ہے اس طرح وہ مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہو ئے ہے ۔ جس کے لئے پا کستا نی قوم کشمیر یو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے اٹھ کھڑی ہے اور گلی گلی نگر نگر نکلنے والی ریلیاں اس با ت کی دلیل ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک پا کستا نی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ظلم آخر مٹ کر ہی رہتا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب انڈیا ٹکڑے ٹکڑ ے ہو کر بکھر جائے گا اور انڈیا میں تمام اقلیتیں اپنا اپنا وطن حاصل کر لیں گی ۔