ملتان ۔ الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے اساتذہ تنظیموں، سو ل سوسائٹی ، گورنمنٹ ایمپلائز یونین نے مشترکہ طور پر عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ،
ابتدائی مرحلے میں احتجاجی مظاہرے، بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے ،سیمینارز منعقد کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں اساتذہ تنظیموں ، سول سوسائٹی اور گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے مزید کہا کہ گزشتہ 70سالوں کے دوران صوبے کے قیام کے نام پر پیپلز پارٹی، (ن) لیگ نے ووٹ لیکر سیاست کی اور آج صوبہ محاذ کے نام پر خطہ جنو بی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے بھی ووٹ حاصل کرکے وزارتیں حاصل کیں مگر صوبہ کے قیام کے لئے عملی طور پر جدوجہد نہیں کی۔