مانچسٹر /لاہور ۔ معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر خالد محمود برطانیہ میں انتقال کرگئے۔
ترجمان جامعہ اشرفیہ لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علامہ ڈاکٹر خالد محمود برطانوی شہر مانچسٹر میں مقیم تھے، ان کا جمعرات کو انتقال ہوا ہے، ان کی عمر 95 برس تھی۔
علامہ خالد محمود جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث اور اسلامک سنٹر مانچسٹر کے سربراہ تھے۔ گزشتہ دنوں گرنے کے باعث ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ مانچسٹر کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
علامہ ڈاکٹر خالد محمود سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج رہ چکے ہیں، وہ عقیدہ ختم نبوت سمیت سینکڑوں کتابوں کے مصنف تھے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن