مظفرگڑھ، ( صبح پا کستان ) چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز مظفرگڑھ سے ہو گیا ہے،
پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن کئی گئی اور کوالیفائیڈ راونڈ کا انعقاد ہوا، مجموعی طور پر 100گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جس میں 47سٹوک گاڑیوں اور51پریپئرڈ گاڑیوں کی4,4کیٹگریز ہیں جبکہ خواتین کی کیٹگری میں 2گاڑیاں شامل ہیں،
کوالیفائیڈ راونڈ میں اسد کھوڑو نے سوا 2کل میٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی، نادر مگسی نے دوسری اور آصف فیصل نے تیسری پوزیشن حاصل کی،
سٹوک کیٹگری میں شکیل نے مقرر فاصلہ ایک منٹ 41سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن، میاں شبیر نے دوسری پوزیشن او رراشد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں سلمیٰ خان نے مقرر فاصلہ ایک منٹ 50سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی،
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض موجود تھے، کل سٹوک کیٹگریز اور خواتین کیگری کا فائنل ہوگا، جبکہ 17نومبر کو پریپئرڈ کیٹگریز کے گاڑیوں کا فائنل ہوگا، کل 16نومبر کو ریلی کے دوسرے روزضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو ایک صحت مند تفریحی فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، جس میں جھومر، گھوڑا ڈانس، اونٹ ڈانس، آتش بازی اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔