مظفرگڑھ (صبح پا کستان)پانچویں تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ صاحبزادہ محمد علی سلطان نے105 کلو میٹر کا ٹریک 1گھنٹے 6منٹ اور 16سیکنڈمیں طے کر کے مقابلہ جیت لیا، پریپیئرڈ کی اے کیٹگری میں صاحبزادہ محمد علی سلطان نے پہلی پوزیشن،آصف فضل چوہدری نے ایک منٹ فرق سے دوسری جبکہ فیصل خان شادی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بی کیٹگری میں محمد بلال عاشق نے پہلی،محمد اویس خاکوانی نے دوسری اوراسد خان شادی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سی کیٹگری میں ڈاکٹر حارث خان نے پہلی،گوہر اسلم سانگی نے دوسری اورمحمود مجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے اول،بیر عمر کانجو نے دوسری اوربیوراج مزاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک خواتین کیٹگری میں سلمی مروت نے اول، رخشندہ جبیں نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن تشنہ پٹیل نے حاصل کی، سٹوک کی اے کیٹگری میں تیمور خواجہ نے اول، عادل نعیم نے دوسری پوزیشن اور جی یاندہوت نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی بی کیٹگری میں سلطان محمد بہادر عزیز نے اول،عزیزرفیق نے دوسری، جبکہ امین اللہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی سی کیٹگری میں محمد حسن جندیر نے پہلی اسد مروت نے دوسری اور راشد عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی ڈی کیٹگری میں شکیل احمد نے اول،شاہ گل مزاری نے دوسری، جبکہ مہر احمد علی ہراج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مظفرگڑھ ۔ تھل جیپ ریلی میں موٹر بائیک ریس اسلام آباد کے ابراہیم شاہ کے نام
پانچویں تھل جیپ ریلی میں موٹر بائیک کی ریس اسلام آباد کے رہائشی ابراہیم شاہ نے جیت لی، جیپ ریلی میں پہلی مرتبہ موٹر بائیک ریس کو شامل کیا گیا تھا، ریس میں 6موٹر بائیک ریس کیلئے 7.5کلو میٹر کا فاصلہ رکھا گیا تھا، جو ابراہیم شاہ نے جیت لی، دوسرے نمبر پر ضیغم چوہان جبکہ تیسرے نمبر پر معین الدین رہے موٹر بائیک ریس میں ثاقب علی شاہ، عمر خان اور کامرن نے بھی حصہ لیا تھا۔