لاہور ۔ شکار کے شوقین افرادہو جائیں ہوشیار، محکمہ جنگلات نے شکار کے لئے پرمٹ لازمی قرار دے دیا۔ پرمٹ حاصل کرنے والافرد ہی شکار کھیل سکے گا۔شکاریوں کو مشروط قواعد وضوابط کے ساتھ شکار کی اجازت دی جائے گی۔
اس حوالےسےسیکرٹری جنگلات شاہد زمان کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے بند تحصیلوں میں تیتر اور دیگرپرندوں کے شکار کی مشروط اجازت دے رہے ہیں۔ منتخب تحصیلوں میں پرمٹ کے حصول کیلئے آکشن میں حصہ لینا ضروری ہوگا۔پرمٹ کے اجراء سے شکار کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری جنگلات کا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ کا اجراء غیر قانونی شکار کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔ متعلقہ تحصیل آفیسر شکاری کا پرمٹ چیک کرنے کا مجاز ہوگا۔ شکارکو ریگولیٹ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔غیرقانونی شکار کے خاتمے کی مہم میں لوکل کمیونٹی کی معاونت بھی لی جائے گی۔