لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک) محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈنارکوٹیکس کنٹرول میں پانچ سو خالی اسامیوں پربھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹینوگرفر،ڈیٹا انٹری آپریٹر،جونئیرکلرک اورکانسٹیبلزبھرتی کیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی42 نیوز کے مطا بق محکمہ ایکسائزکی خالی اسامیاں پرکرنےکافیصلہ کیا ہے اورلاہورسمیت پنجاب بھرمیں500خالی اسامیوں پرنئی بھرتیاں کی جائیں گی۔بھرتیوں این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں گی جسکے لیے جلد ہی اشتہار دیا جائے گا اورکمپنی سب سے کم ریٹ دے گی اسکے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی۔
خالی اسامیوں میں پنجاب بھرمیں سٹینوگرافرکی37،ڈیٹاانٹری آپریٹرز36،جونیئرکلرک146اورکانسٹیبل کی281بھرتیاں ہونگی جبکہ اگر لاہورکی بات کی جائے توسٹینوگرافر،3ڈی او،52جونیئرکلرک اور49کانسٹیبل بھرتی کئےجائیں گے۔