لیہ{ صبح پا کستان}پیف پارٹنر اتحاد کا 19 مارچ کو ناصر باغ لاہور میں احتجاج , فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ نے بڑے پیمانے پر شمولیت کا فیصلہ ,تمام پیف پارٹنر سکولوں کے مالکان ، پرنسپلز ، سٹاف اور والدین کی کثیر تعداد قافلوں کی صورت میں لاہور روانہ ہو گی کسی مقام پر حکومت کی جانب سے روکنے یا کسی بھی کاروائی کی صورت میں احتجاج کا سلسلہ پنجاب بھر میں۔پھیل جائے گا جس میں سکولوں کے بچے و سٹاف مقامی سطح پر سڑکیں بلاک کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی : مہر شفیق تھند ضلعی صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ کی میڈ یا سے گفتگو
تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز نے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس اور سیکرٹری ایجوکیشن کے حکم پر پیف پارٹنرز سکولز کو نئے ایڈمیشن اوپن نہ کرنے پر 19 مارچ کو ناصر باغ میں احتجاج کی کال دے دی۔ یادر ہے کہ موجودہ حکومت نے فنڈز کی کمی کا بہانہ لگاتے ہوئے پیف سکولز کو نئے داخلے سے روک دیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ نئی حکومت کا ٹاسک ہے کہ پیف سکولز کو داخلے سے روک کر گورنمنٹ سکولز کے انرولمنٹ میں اضافہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق والدین خود اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولز میں داخل نہ کرانا چاہتے۔ سیکرٹری ایجوکشن خود جانتے ہیں کہ پیف سکولز کتنی معیاری اور اچھی تعلیم دے رہے ہیں جبکہ گورنمنٹ سکول میں سب کچھ وافر ہونے کے باوجود تعلیم کا نام نہیں۔ فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز کے عہدے دارن و پیف پارٹنرز نے ، وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم۔پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ایکشن لیتے ہوئے پیف سکولز کو نئے داخلے کرنے اور فیس میں اضافہ کرنے احکامات جاری کریں ۔ فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ کی ایگزیکٹو باڈی و عہدے داران کا کہنا ہے کہ اگر 19 مارچ کو ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تویہ احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے جس کے لئیے تمام ممبر کپڑے ، پانی ، خشک راشن کا بندوبست کرکے جا رہے ہیں اس کے علاوہ اگر کسی بھی موڑ پر حکومت یا اداروں نے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پنجاب کے تمام اضلاع سمیت لیہ میں۔بھی سکولوں کے بچوں اور والدین سمیت مقامی سطح پر احتجاج شروع کر دیں گے اور قریبی سڑکوں ، چوراہوں پر بچے اساتذہ و والدین احتجاج کریں گے لہذہ فلفور ہمارے مطالبے تسلیم کئیے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع سے پیف پارٹنرز نے لاہور احتجاج میں آنے کے لیے گاڑیاں، بینرز، فلیکس تیار کرالیے ہیں جبکہ دوسری طرف لیڈران کی طرف سے ہدایت ہیں کہ پارٹنرز دھرنے کی بھی تیاری کرکے آئیں اگر اسی دن مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا بھی دیا جاسکتا ہے۔اس بارے میں فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ کی ایگزیکٹو و جنرل باڈی میں فیصلے کئیے گئے جس میں چئیرمین چوہدری محمد حسین ، ضلعی صدر مہر شفیق تھند ، نیاز احمد ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب ، ملک بلال عثمانی ضلعی کوارڈینیٹر ، چوہدری محمد عبداللہ ایگزیکٹو ممبر ، اظہر حسین بھٹی ایگزیکٹو ممبر ، پروفیسر شکیل احمد ایگزیکٹو ممبر ، یونٹ صدور حافظ حفیظ اللہ کروڑ ، چوہدری نصیر احمد فتح پور ، ندیم۔ناظر چوک اعظم ، نور محمد پہاڑ پور ، ارشاد چشتی سامٹیہ ، و دیگر نے کی۔۔۔