لیہ( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض نے ڈپٹی کمشنرلیہ ذیشان جاوید کے ہمراہ تھل جیپ ریلی انتظامات کے سلسلہ میں ٹریک کا معائنہ کیا اور مختلف مقامات پر ٹریک کی درستی،سہولیات کے لیے ہدایات دیں ۔ اے سی چوبارہ سلیمان احمدنے ضلع لیہ کی حددو میں ٹریک کی درستی کے بارے میں اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ بعدازاں کمشنرڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے انٹری پوائنٹ ہیڈ محمدوالا پر پہنے جہاں اے سی کوٹ ادو نے بریفنگ دی ۔