لیہ ( صبح پا کستان ) کروڑ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیراتنگ ،جوئے کے اڈے پر ایک اور ریڈ ،رواں ہفتہ میں تیسرا مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق کروڑ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کروڑ پولیس کے سب انسپکٹر محمد یونس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے جواء کھیلتے ملزمان ذیشان علی ،محمد شکیل ،امان اللہ ،فضل عباس ،تصور عباس کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ داؤ پر لگائی گئی رقم 28250روپے سمیت موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے کروڑ پولیس کا رواں ہفتہ میں جواء کھیلنے والے افراد کے خلاف تیسر ا مقدمہ درج کیا گیا ہے