لیہ ( صبح پا کستان )لیہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابی ،بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،شراب کی بھاری مقدار برآمد ،ملزمان عبد الغفار ،محمد اکرم گرفتار ،کانسٹیبل محمد اکرم کو منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے پر ڈی پی او لیہ نے معطل کر دیا ،شاندار کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش ۔
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابی ،سماج دشمن عناصر کا بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،انچارج ;677365;سٹاف سرفراز گاڈی ،ایس ایچ او چوک اعظم عابد علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ برقت کاروائی کرکے ملزمان عبد الغفار اور محمد اکرم کو گرفتار کرکے 1020بوتل شراب برآمد کر لی ،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات آرڈینینس کے تحت مقدما ت کا اندراج کر لیا گیا ،ڈی پی او لیہ سید علی رضا نے شاندار کاروائی کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ،تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقدا نعام کا بھی اعلان کیا ،
جبکہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث پولیس کانسٹیبل محمد اکرم کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا مزید محکمانہ کاروائی کےلئے انکوائری کی جا رہی ہے،ڈی پی او لیہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث پولیس افسر ان یا اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،آئی جی پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایسے ملازمان کو محکمہ سے آءوٹ کر دیا جائے گا،عوام الناس کی طرف سے پولیس کو شاندار کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔