لیہ ( صبح پا کستان )ڈی پی او لیہ عثمان اعجا ز باجوہ کاپولیس لائن میں جاری اینٹی راءٹ مشقوں کا جائزہ ،موجودہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی پولیس جوانوں نے ڈی پی او کو مشتعل ہجوم سے نمٹنے ،مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے اور آنسو گیس کے استعمال کا عملی مظاہر ہ کرکے دکھایا ۔
ترجمان لیہ پولیس کے مطابق ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے پولیس لائن کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پولیس افسرا ن و اہلکاران کو اینٹی راءٹ کی جاری مشقوں کا جائزہ لیا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد نسرین بھی ان کے ہمراہ تھیں ،ماہر انسٹرکٹر کی زیر نگرانی پولیس جوانوں نے ڈی پی او کو مشتعل ہجوم سے نمٹنے ،مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے اور آنسو گیس کے استعمال کا عملی مظاہر ہ کرکے دکھایا،اہلکاران کو اینٹی راءٹ سے متعلق جدید سامان مہیا کیا گیا ہے ،عثمان اعجاز باجوہ نے فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں متحدرہتے ہوئے منظم طریقے سے اپنے فراءض سر انجا م دینے ہیں ،مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کی بھی حفاظت کرنی ہے تاکہ ملک کا نقصان نہ ہو ،اس دوران اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے ۔