لیہ(صبح پا کستان )لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی ادائیگیوں کی ڈائریکشن جاری ہونے ،پنجاب حکومت کی طرف سے سابقہ حکومت کے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ادئیگیاں کرنے کے لیٹر جاری ہونے کے باوجود ضلع کونسل کے ٹھیکیدارسعید احمد خان،ملک ارشد،حفیظ اللہ ،محمد افضل سندھیلہ،ظریف خان، محمد سعید خالد و دیگر بلوں کی ادائیگیاں نہ ہونے پر چیف آفیسر پر رشوت کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں چیئرمین ضلع کونسل کی طرف سے تقریباً55کروڑ مالیت کے 316ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈر پراسیس کیلئے اخبار اشتہار دیاگیا جس میں ٹھیکیداروں نے حصہ لیا،316ترقیاتی سکیموں پر ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر جاری کردیئے گئے جس کے مطابق فیلڈ میں ٹھیکیداروں نے ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کر کے اپنے اپنے کام موجودہ وقت میں مکمل کرلئے جن کی تقریباً20فیصد ادئیگیاں بھی کردی گئیں کام مکمل ہونے والے 80فیصد بقایا کی ادائیگیوں کے بل بھی مکمل ہوکر چیف آفیسر چوہدری عارف وراءچ پر رشوت کی رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر بل روک دینے کا الزام عائد کردیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے 11ستمبر 2019ء کونوٹیفیکیشن جاری کیا گیا کہ سابقہ دور کے ہونے والے ترقیاتی سکیموں کے بقایا جات بل فوری پر ٹھیکیداروں کو ادائیگی کردی جائے ،اس لیٹر کے جاری ہونے اور ضلع کونسل میں فنڈز موجود ہونے کے باوجود ہ میں ادئیگیاں نہیں کی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر عارف وراءچ نے 24چیک جاری کئے تھے جن پر کمشن وصول کرلیاگیا لیکن اس وقت بقیہ بلوں کے چیک جاری نہیں کئے جارہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ
سابقہ چیکوں اور موجودہ بلوں کا کمشن کم تھا دوبارہ دیا جائے تو بلوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی ،اگر کمشن کی رقم نہ دی گئی تو ادائیگیاں نہیں ہونگی،ٹھیکیداروں نے کہا کہ ہمارے بل مکمل ہوکر چیف آفیسر کی ٹیبل پر موجود ہے لیکن چیف آفیسر رکاوٹ بن رہا ہے بلوں کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے سمیت ہماری لیبر شدید پریشا ن ہے اگر فوری طور پر ہماری ادائیگیاں نہ کی گئیں تو احتجاج روڈ پر کریں گے ،ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،کمشنر ڈی جی خان،ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ذیشان جاوید فوری طور پر ہمارے بلوں کی ادائیگیاں یقینی بنائیں تاکہ ہمارا معاشی قتل ہونے سے بچ جائے ،اس موقع پر ظفر اقبال،قیصر عزیز ،اشفاق احمد،الطاف کاکو،عبدالکریم،کامران گجر ،خادم بودلہ،قیصر انصاری و دیگر ٹھیکیدار موجود تھے