لیہ( صبح پا کستان )قیدیوں کی اصلاح اور رہائی پر کارآمد شہری بنانے کے لیے قائم کردہ ویلفیئرکمیٹی کے اراکین نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر انہو ں نے نوعمرقیدی وار ڈ،ہسپتال ،باورچی خانے ،کیمونٹی سنٹر ،پلے گراونڈکادورہ کیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی نے کمیٹی ممبران کو جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ جس پر کمیٹی کے اراکین نے قیدیوں کو دی جانے والی نصابی، غیر نصابی و تفریحی سرگرمیوں کو سراہا اورایک قیدی الطاف حسین جو عائد کردہ جرمانے کے عوض مقید تھا کو اراکین کمیٹی نے مبلغ 16ہزا ر روپے جرمانہ کی رقم جمع کروا کے رہا کروایا اور آئندہ بھی اس قسم کی انسانی ہمدردی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیارکی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس منعقدہواجس میں قیدیوں کی ویلفیئرکے لیے مختلف امور زیربحث لائے گئے ۔ کمیٹی کے اراکین میں پرو فیسر گل محمد ،پروفیسر اظہر اسلام ، ایڈوکیٹ شگفتہ حسین ،سوشل ورکرسیدقاسم علی رضوی شامل تھے ۔