لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین مدنی افطار دستر خوان پنجاب حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ افطار دستر خوان پرآنے والے افراد ہمارے معزز ترین مہمان ہوں گے۔یہ بات انہوں نے کمیٹی روم میں مدنی افطار دسترخوان کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد ،اے سی لیہ عابد کلیار ،اے سی کروڑ احمد فراز اعوان ،اے سی چوبارہ ارشد احمد وٹو،ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ ،صدرانجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین ،قاری عمرحیات،رانا اعجاز سہیل،حاجی تنویر،سیٹھ اسلم خان ،صغیر احمد پراچہ ودیگر موجود تھے۔چیئرمین افطار مدنی دسترخوان حاجی محمد نواز نے کہا کہ تاجر برادری اور مخیر حضرات افطار دسترخوان کے قیام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جو بے پناہ برکات کا نمونہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ روزدار کو افطاری کرانا اللہ تعالی کا پسندیدہ عمل باعث نجات ہے ہمیں اس کارخیر میں شامل ہوکر دینی و دنیاوی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ۔انہوں نے مخیر حضرات کو ترغیب دے کر افطار مدنی دسترخوانوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے بتایا کہ ضلع لیہ میں آٹھ افطار مدنی دسترخوان لگانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔جو مخیر حضرات ،تاجر برادری اور پٹرولیم ایسویسی ایشن کے تعاون سے حسینی چوک ،جنرل بس سٹینڈ ، اور جامع مساجد لیہ مائنر،چوک اعظم، رفیق آباد ، کروڑ ،فتح پور ،اور چوبارہ میں افطار مدنی دسترخوانوں پر روزداروں کو افطاری دی جائے گی۔اجلاس میں چیئرمین ایم سی و دیگر شرکاء نے مدنی افطار دسترخوانوں کو کامیابی سے چلانے کے لیے اپنے بھرپور تعاو ن کی یقین دہانی کروائی ۔بعدازاں ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعاکی گئی ۔