لیہ {صبح پا کستان }لیہ کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے سرگرم دھنک آرگنائزیشن نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ جرمنی کے تعاون سے فنڈڈ دھنک ہیلتھ کیئر سینٹر کا آج چک نمبر 125 ٹی ڈی اے (نیو لشکری والا ) لیہ میں باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس مرکز کا مقصد مقامی افراد، خصوصاً خواتین کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور بے روزگار ایل ایچ ویز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ جدید ہیلتھ سینٹر زنانہ صحت سے متعلق مسائل کے مشورے اور علاج کے لیے ایک اہم قدم ہے، جہاں الٹراساؤنڈ سمیت دیگر بنیادی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ مرکز کا انتظام مہر مقبول حسین تھند (کالو) کی صاحبزادی اور مہر شہاب تھند (الشہاب زرعی مرکز چونگی نمبر 11 لیہ) کی ہمشیرہ نے سنبھال لیا ہے، جو اپنی خدمات کے ذریعے علاقہ مکینوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔
افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند ، مہر شفیق تھند (صدر فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز لیہ)، مہر محمد رمضان تھند (اے ای او لیہ مرکز)، مہر منظور حسین تھند (تھند پراپرٹی ڈیلرز لیہ)، مہر رفیق تھند(رفیق سنز فیڈز) ، مہر نور تھند، مہر انور تھند (ڈسٹرکٹ لٹریسی کوآرڈینیٹر لیہ)، مہر غلام فرید تھند (آف بھاگل)، ڈاکٹر مہر شعیب تھند، ملک خادم حسین کانجو اور مہر مونس امداد تھند شامل تھے۔
تقریب کا آغاز بابرکت ماہِ رمضان کی مناسبت سے میلاد النبی ﷺ کی بابرکت محفل سے کیا گیا، جس میں علاقہ کی خواتین شرکت کی ۔ اہلِ علاقہ نے دھنک آرگنائزیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سینٹر خواتین کی صحت کے مسائل کے حل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
رپورٹ ۔ مہر کامران تھند لیہ میڈیا ہاؤس