لیہ(صبح پا کستان )وارڈ نمبر 6،5بستی جوتہ،شاہ نواز موڑ کی 7روز سے سیوریج لائن بند گلی محلے،سڑک پر گندے پانی کے جوہڑ و گندگی کے ڈھیر،گلیوں میں سیوریج کے پانی کے سبب گذرنا محال،مکینوں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج ،دوران اجلاس میونسپل کمیٹی کے گھیراؤ کااعلان،مکینوں محسن اعظمی ،ربنواز سمرا،اللہ نواز،اشرف تھوری،محسن خان چکی والا،اعجاز آربی،شیخ ارشد،قاسم خان میرانی،فوجی غلام فرید ،محمد نواز گورمانی ،عبداللہ خان علیانی،عظیم خان گورمانی،اللہ دتہ خان گورمانی،عاطف چوہدری،ابوبکر،مرش علیانی،تصور جعفری و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلی ،سڑک اور گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہماری زندگی اجیرن ہو گئی گندے پانی کے ساتھ ساتھ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گذرنا محال ہوگیا ہے،وارڈز کے کونسلرز غلام مرتضی قریشی،عبدالعزیز ایڈووکیٹ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ محمد جمیل احمد خان کو بار بارعلاقہ کے مسئلہ بارے آگاہ کیا کونسلرز حضرات روانہ اسی روڈز سے گذرتے اور دیکھتے ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں احتجاج کرنے والوں نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے علاقہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میونسپل کمیٹی کے اجلاس کے دوران میونسپل کمیٹی لیہ کا گھیراؤ کیا جائے گا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سید واجد علی شاہ سے صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔