لیہ(صبح پا کستان )سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچر یونین ملک بشیر حسین کنویرا نے کہا کہ اساتذہ معاشرہ کا اہم ترین طبقہ ہیں ملک تعمیر وترقی کیلئے تعلیم کا اہم کردارہے جس کیلئے اساتذہ ملک وقوم کے نونہالوں کی کردار سازی کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تعلیم کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے حکومت پاکستان و حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ارباب اختیار اساتذہ تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ مشاورت کے ساتھ تعلیمی پالیسی بنائیں،کرپٹ اور کرپشن کی عادی بیوروکریسی ہمیشہ کی طرح حکومت اور اساتذہ کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنا شروع کرچکی ہے اگر موجودہ حکومت نے بروقت اقدامات نہ کئے تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ ملک و قوم کے مخلص و بہی خواہ ہیں ان سے بہتر قیام پاکستان و استحکام پاکستان کے اغراض ومقاصد کے کوئی نہیں جان سکتا سابقہ حکومتی بیوروکریسی کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ جات کو نقصان ہوا ہے وہاں شعبہ تعلیم کو سب سے زیادہ نقصان کیا گیا جس کے بارے میں ارباب اختیار بارہا مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی جس کی وجہ سے پڑھا لکھا پنجاب کا نعرہ شرمندہ تعمیر نہ ہوسکا ہم صرف اور صرف پاکستانی ہیں اور معاشرہ کو بہترین زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا اولین مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکموت پنجاب کے علم میں لانا اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ تعلیم کے شعبہ میں کیا کیا خامیاں ہیں ان خامیوں کو دور کرکے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا بیوروکریسی نے اساتذہ کو پریشان کرنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں وزیر اعلیٰ روڈ میپ،ایل این ڈی ٹیسٹ ناقابل عمل اور جھوٹ کا پلندہ ہیں اساتذہ کی ان سروس پرموشن،طلباء کے بہبود فنڈ،وظائف،اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ،استحقاقیہ کی بندش،افسران تعلیم اور انتظامیہ کے ہتک آمیز رویہ جیسے مسائل پیدا کرکے اساتذہ و حکومت کے درمیان دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایجوکیشن پالیسی پر نظر ثانی کرکے قابل عمل اور مفید بنائی جائے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر چوہدری صادق علی،غلام مصطفیٰ ،مرید عباس سواگ،محمد اقبال ،ناصر علی ،اکبر سمور،باقر حسین کھرل،مہر بشیر،منیر حسین ملک،چوہدری ذیشان و دیگر عہدیدار موجود تھے۔