لیہ( صبح پا کستان )پولیو ویکسین سے پولیو وائرس کا تدارک ممکن ہے۔بچوں کو عمر بھرکی معذوری سے بچانے کے لئے ویکسین کے دو قطرے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔متعلقہ محکمے ممکنہ انکاری والدین کی کونسلنگ کے لئے بہترین لائحہ عمل تیار کریں۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداشفاق سیال نے ڈی سی کمیٹی روم میں انسداد پولیو کی قومی مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر احمدسمرا،ڈویژنل نمائندہ ڈبلیو ایچ اوڈاکٹر عبدالروف ،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈاکٹر جواد،اے ڈی تعلیم عبدالمجید،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتا ق حسین ،صدرانجمن تاجران مظفر دھول،اے ڈی زراعت عاشق حسین،ڈی ڈی ایچ اوزاور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ضلع لیہ پولیو فری ہے تاہم انسداد پولیو کی قومی مہم میں سستی ،کوتاہی اور غفلت کی کوئی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور تمام بچوں کو پولیو ویکسین پلانا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ متصل اضلاع اور علاقوں میں پولیو کیسز سامنے آنے سے محکمہ صحت اورمتعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اجلاس میں پولیو انتظامات بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد پولیو کی تین روزہ مہم 17فروری سے شروع ہوگی جس کے لئے ٹریننگ سیشن مکمل کر لئے گئے ہیں ۔بریفنگ مین بتایا گیا کہ مہم 892ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 92پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ مہم میں 100فی صد اہداف حاصل کئے گئے