لیہ( صبح پا کستان )چیئرمین یونین کونسل منڈی ٹاؤن چوہدری عرفان الحق نے کہا کہ وائس چیئرمین یونین کونسل مہر اسلم سمرا کا بیان جھوٹ کا پلندا ہے وائس چیئرمین نے گرانٹ کو غبن کرنے کے الزامات لگا کر خود کو بے نقاب کیا ہے وائس چیئرمین کو معلوم ہی نہیں کہ یونین کونسل کے چارج لئے ہوئے تین نہیں بلکہ دو سال ہوئے ہیں ،یونین کونسل کے دو سال کے دوران گورنمنٹ نے 66لاکھ گرانٹ جاری کی جس میں تنخواہ عملہ،اعزازیہ،یوٹیلٹی بلز و دیگر دفتری اخراجات ماہانہ ایک لاکھ 90ہزار خرچ کردیئے جاتے ہیں بقایا فنڈز سے مرمت و تعمیر پلیات،سولنگ،نالیاں،موگہ جات،ڈسپوزل موٹر وپیٹر ،سلائی مشینوں کی خریداری کی مد میں بمطابق تخمینہ ٹیکنیکل ادا کردیئے جاتے ہیں وائس چیئرمین کو یونین کونسل کے مسائل اور اجلاس بارے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ،الزام لگانے والے وائس چیئرمین کی نشاندہی پر یونین کونسل حدود میں 9پلیوں کی تعمیر کی گئی ،ہاؤس کے اجلاس میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے کونسلرز حضرات وائس چیئرمین سے نالاں ہیں میرے اور کونسلرز یونین کونسل منڈی ٹاؤن کا محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہماری یونین کونسل کا گذشتہ بیس کا آڈٹ کرایا جائے تاکہ خرد برد کرنے کے الزمات کا جواب سامنے آسکے ،انہوں نے کہا کہ ہمار یہ بھی مطالبہ ہے کہ یونین کونسل کا سالانہ آڈٹ کا سسٹم وضع کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ وائس چیئرمین منڈی ٹاؤن مہر اسلم سمرا کا بیان انتہائی غیر مناسب گھٹیا ،بلیک میلنگ،جھوٹ اور تعصب پر مبنی ہے وائس چیئرمین سیاسی اختلافات کی بنا پر الزامات لگا رہے ہیں ہم ان کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ کونسلرزسیٹھ چوہدری محمد بوٹا،حاجی الہی بخش سامٹیہ،عبدالمجید میرانی،محمد عزیزاللہ،ملک شوکت سہو،ملک خضر جوتہ ،لیڈی کونسلر اللہ وسائی کا خاوند ملک امان اللہ موجود تھے جنہوں نے وائس چیئرمین مہر محمد اسلم سمرا کے لگائے جانے والے الزمات کا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یونین کونسل ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ،کرپشن کے الزمات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔