لیہ(صبح پا کستان)صدر ایپکا ضلع لیہ محکمہ تعلیم یونٹ ملک الہی بخش جوتہ و ممبران ایگریکٹو باڈی نے معذور افراد کیلئے مختص کوٹہ کے تحت 6کلرکس کی میرٹ پر بھرتی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام عقیدت پیش کیا ہے ایپکا ذمہ داران نے مختصر عرصہ میں کلریکل سٹاف کی پرموشن ،ملازمین درجہ چہارم کی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن اور معذور کوٹہ کے تحت 6جونیئر کلرکس کی بھرتی کو آفیسر مذکور کی ملازم دوست پالیسی قرار دیا ہے انہوں نے اس مار پر خوشی کا اظہار کیا کہ جملہ معاملات خالصتاًمیرٹ اور انصاف کی حکومتی پالیسی کے تحت عمل میں لائے گئے ہیں ایپکا کے ضلعی صدر محکمہ تعلیم یونٹ لیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم لیہ آئندہ بھی ملازمین درجہ چہارم میں سے میٹرک پاس افراد کو جونئیر کلرکس بھرتی کیلئے جلدازجلد کمپوٹرٹیسٹ کا انعقاد ممکن بنائیں گے ضلعی منتظم تعلیم لیہ کے اس زبر دست اقدام پر کلریکل اور ملازمین درجہ چہارم کے ملازمین کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس کام کو زور دار انداز سے سراہا جارہا ہے۔