لیہ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ پولیس آفسر لیہ ناصر مختار راجپوت کی ہدایت ڈی ایس پی سرکل کروڑ کی زیر نگرانی ،ایس ایچ او تھانہ کروڑ کاگزشتہ روز بھاری نفری کے ہمراہ سر چ آپریشن ،مشکوک اشخا ص کی بائیو میٹرک تصدیق ،سر چ آپریشن میں مقامی پولیس ،سکیورٹی برانچ ،سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے شرکت کی ،
تر جمان لیہ پولیس کے مطابق ترجمان لیہ پولیس نے بتلایا کہ ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کی ہدایت ڈی ایس پی سرکل کروڑ بشیر حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او کروڑ سب انسپکٹر امتیاز کھتران نے بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سر چ آپریشن کیا ،جس میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس ،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ اور سکیورٹی برانچ کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی،سر چ آپریشن علاقہ تھانہ کروڑ میں کیا گیا ، دوران سر چ آپریشن 50مشکوک اشخاص کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جنہیں تصدیق کے بعد رخصت کیا گیا ،جبکہ 40 گھروں کی تلاشی لی گئی ،دوران سرچ آپریشن دو کس افراد کے قبضہ سے ایک عدد خنجر ،پسٹل 30بور کی میگزین اور05عدد زندہ راؤند بر�آمد ہوئے ،جس ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کروڑ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، موقع پر ڈی ایس پی کروڑ بشیر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں امن کے قیام اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے سر چ و کومبنگ آپریشن کیا گیا۔