لیہ(صبح پا کستان)حکومت سانحہ ساہیوال میں اپنی کوتاہی چھپانے کیلئے سو جھوٹ بول رہی ہے ریاست مدینہ کی بات کرنا آسان لیکن اس کی سعادت حاصل کرنا مشکل ترین ہے سانحہ ساہیوال کے مظلوم خاندان کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ہیں ،بے لاگ،بے رحم احتساب سب کا کیا جائے لیکن اس کی آڑ میں انتقام کے مخالف ہیں تین بار وزیر اعظم رہنے والا جیل میں جا سکتا ہے تو سرکاری ملازم گرفت میں کیوں نہیں آسکتے یہ باتیں مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیں مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث مولانا عبدالرشید نے مزید کہا کہ بیرونی مداخلت چھوٹے چھوٹے مسئلہ میں بھی واضع نظر آرہی ہے سانحہ ساہیوال نے ساری قوم کو رنج و غم میں مبتلا کردیا ہے ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے یہ نہیں کہہ سکے کہ مخبر کی غلط اطلاع پر کاروائی کی گئی لیکن ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سو جھوٹ بولے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انصاف ملنے تک مظلوم خاندان کیسات ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے معاملہ پر پردہ ڈالنے کیلئے وزیر قانونی پنجاب کار کے ڈرائیور ذیشان کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں لیکن اس کے خلاف شواہد نہیں دیئے جا رہے انہوں نے کہا کہ تین بار ملک کا وزیر اعظم رہنے والا جیل جا سکتا ہے تو سرکاری ملازم کی گرفت کیوں نہیں کی جاتی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کرنے والے سانحہ ساہیوال کی مذمت کیوں نہیں کررہے ریاست مدینہ کیلئے کام گھر سے شروع کیا ئے ریاست مدینہ کی بات کرنا آسان ہے لیکن اس کی سعادت حاصل کرنا مشکل ترین ہے جمعیت اہلحدیث مسلم لیگ ن کی حلیف ہے اور ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں بے رحم بے لاگ احتساب سب کا ہونا چاہیئے لیکن احتساب کے نام پر انتقام کی مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے جس ر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،مذبی جماعتوں میں رواداری کی روایت پڑ چکی ہے تتاہم سیاسی لیڈروں میں تعصب کی فضا ہے اور قومی سطح کے لیڈروں کا لب ولہجہ ان کے شایان شان نہیں پارلیمان کے اندر بھی شرمناک زبان استعمال کی جا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں ہوسکے ،بیرون ملک سے آنے والے طلباء کا دینی مدارس میں داخلہ مشرف دور سے بند ہے جبکہ یہ طلباء ہمارے ملک کے غیر سرکاری سفیر ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے مہنگائی کا جن بے قابو اور غریب کا چولہا ٹھنڈا ہورہا ہے حکومت نصاب تعلیم میں دینی مضامین نکال رہی ہے انہوں نے کہا کہ 16فروری کو مظفر گڑھ میں جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کی ختم نبوت کانفرنس ہو گی اس موقع پر جمعیت اہلحدیث ملتان کے صدر عبدارحیم گجر،ڈاکٹر عبدالکریم ندیم،ضلعی ناظم لیہ حافظ محمد اشتیاق،محمد حنیف،اکرم شہزاد اور سلیمان دانش،حافظ محمد افضل بھی ہمراہ تھے ۔