لیہ( صبح پا کستان ) چائلڈ لیبر کے خاتمے اور مقررہ اجرت کی ادائیگی کے قوانین پر عمل درآمد حکومت پنجاب کی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پیکجز پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ ادارے خدمات سرانجام دیں ۔یہ بات اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں لیبر انسپکٹر چوہدری محمدافضل ،ڈی ڈی سوشل سیکورٹی ڈی جی خان سردار خان لاشاری،ڈی ڈی سماجی بہبود مشتاق حسین ،اے ڈی اوپی ایس محمدعرفان الحق طور ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمدبلال،مزدور نمائندوں سعید احمد،نمائندہ لیہ شوگر محمدسلطان اور صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نو ر خان جنرل سیکرٹری زمان خان،حاجی اختر خان نے شرکت کی۔اجلاس میں انسپکٹر لیبر محمدافضل نے بانڈڈو چائلڈ لیبر ایکٹ پر عمل درآمد کی رفتار ،خلاف ورزی کے مرتکب سات بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج ،سوشل سیکورٹی کارڈ ز کی فراہمی ،ای او بی آئی کے تحت پنشن کے لیے مزدوروں کی رجسٹریشن ،ضلع بھر کے رجسٹرڈ 180بھٹہ خشت مالکان سے چھ کروڑ 36لاکھ79ہزار روپے سوشل سیکورٹی کی مد میں وصولی ایسے معاملات کے بارے میں جبکہ مزدور نمائندوں سعید احمد نے مقرر کردہ اجرت پر عمل درآمد اور صدر بھٹہ خشت نور خان میں فوگ سے بچاﺅ کے لیے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے ،ادائیگی کے لیے باہمی رابطے اور تعاون اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب کے عائد کردہ قوانین پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی اور سوشل سیکورٹی سے مزدوروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھانے کے بارے میں تجویز پیش کی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمدبلال نے مختلف قانونی پہلووں کے بارے میں رہنمائی دی ۔اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا بنیادی طور پر یہ فورم مزدورں کی فلاح و بہبود اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ہے اس لیے سروے کرتے ہوئے بھٹہ خشت کے ارد گرد رہنے والے مزدوروں کے تمام بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے اور مزدوں کے لیے تمام پیکجز پر عمل درآمد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے