لیہ. (صبح پاکستان )چکنمبر 235/TDAچوبارہ کے قریب کوسٹر وین اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2افراد جانبحق۔
لحادثہ میں 19سالہ احسان اللہ ولد محمد اقبال اور قیوم خان ولد پیدا خان عمر 32سال موقع پر جانبحق۔ حادثہ میں جانبحق ہونے والے احسان اللہ جو کہ چکنمبر 235ٹی ڈی اے کا رہائشی، جبکہ قیوم خان اڈاہ شوکت آباد کا رہائشی تھا ۔
ریسکیو1122کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے جانبحق ہونے والوں کو ابتدائی کاروائی کرتے ہوئے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر چوبارہ کے حوالے کر دیا۔