لیہ (صبح پاکستان )دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب , پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے چشمہ بیراج سے ساڑھے 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے . دریاسندھ میں پانی کاشدیددباو , بیٹ مونگڑ (کروڑلعل عیسن ) میں اپنی مددآپ بنایاہوا بند ٹوٹ گیا متعدد بستیاں زیرآب. سیلابی صورتحال کے پیش نظر علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور
با خبر ذرایع کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے دریاوں میں طغیانی کے باعث دریا سندھ میں پانی کا اضافہ شروع ہوگیا ہے لیہ کے مقام پر دریائے سندھ سے چار لاکھ 29 ہزار کیوسک کا پانی گزر رہا ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی باہر نکل آیا ہے ، جس سے فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچہ و بیٹ کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
دریاۓ سندھ میں سیلاب بارے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سر گرم عمل
ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ضلع بھر میں 11ریسکیوپوائنٹ قائم کردیے گئے ہیں جبکہ 20ریلیف کیمپس کی نشاندہی کرکے تمام بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ اورڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے ڈی سی جی اشفاق احمدسیال،اسسٹنٹ کمشنر رزنیازاحمدمغل،سلیمان لون،ملک محمدسمیع،ایکسین انہارمحمدنوازبھٹی،سی ای او تعلیم شرافت بسرا،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ ،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرڈاکٹرسجاد احمد،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،فریداللہ چوہدری،فوکل پرسن ملک اورنگزیب ودیگرمتعلقہ افسران اور پاک فوج کے افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شاہ والا کے مقام پرحفاظتی بندکے کمزور ہونے والے پشتے کو مضبوط کیاجارہا ہے اور لیہ کے مقام پردرمیانے درجہ کا سیلابی ریلاگزر ہا ہے جس سے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے تاہم ممکنہ ایمرجینسی سے نمٹنے کے لئے پیشگی ضروری اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی بندپر اثرات کا جائزہ لیاجائے اور ضروری تعمیرو مرمت کے کام کو فوری نمٹایاجائے۔ڈپٹی کمشنرنے مزید ہدایت کی کہ بارشوں کے پیش نظر شہری علاقوں میں سڑکات ،گلیوںو سیوریج اور لائنوں سے پانی نکالنے اور صفائی کی بحالی کا کام مسلسل جاری رکھاجائے تاکہ شہری زندگی میں خلل نہ آئے۔اجلاس میں ریسکیو1122اور ڈی ڈی ایم اے کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ملک محمدسمیع نے واڑہ سہیڑاں،چاہ محمدٹوٹن والا کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر قائم کیے گئے فلڈریلیف کیمپوں کامعائنہ کیا۔انہوں نے ا س موقع پر محکمہ لائیوسٹاک ،زراعت ،صحت کی طرف سے لگائے گئے کیمپوں میں سہولیات اور فراہم کردہ مختلف ادویات کا جائزہ لیا۔اے سی کروڑ نے ڈیوٹی روسٹرکے مطابق ڈیوٹی دینے والے ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشارہوکر انجام دینے کی ہدایت کی۔