لیہ (صبح پا کستان ) سٹی میڈیا کلب کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ رنگا رنگ عید میلہ کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خالد پرویز ، ڈی پی او اسد الرحمن ، ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی ، صدر میڈیا کلب مہر زاہد واندر نے پرچم کشائی کرکے افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن فضل عباس ، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس ، ضلعی صدر ن لیگ اسلم سمرا ، ضلعی صدر پیپلز پارٹی ریاض سامٹیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی ، پرنسپل گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر سجاد گٹ، صدر پریس کلب محسن عدیل،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نثار خان، صدر مسلم لیگ ن پی پی 281 حاجی اسلم بپی، رانا خالد شوق ، مقبول الہی ودیگر شریک تھے۔عیدمیلہ میں پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا ۔عید میلہ میں روایتی ، ثقافتی جھومر پیش کی گئی جس کو حاضرین نے خوب پسند کیا۔میلہ میں حاجی اسلم بپی کی سرپرستی میں اونٹ ڈانس پیش کیا گیا۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس ، گورنمنٹ کالج، علینہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے طلبا نے پرفارمنس پیش کی۔میلہ میں مختلف اداروں کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او نے اداروں کے لگائے گئے کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کوتفریح و طبع فراہم کرنے کے لیے عید میلہ کاانعقاد احسن اقدام ہے سٹی میڈیا کلب لیہ نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کو پروموٹ کیا،سٹی میڈیا کلب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ میلہ میں آج دیسی کشتیوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جارہے ہیں سٹی میڈیا کلب کے عید میلہ میں کل نیزہ بازی ، میوزیکل نائٹ سمیت رنگا رنگ تقریبات پیش کی جائیں گے۔