لیہ(صبح پا کستان)کرونا وائرس ایس او پیز،منڈی مویشی شہر سے باہر منتقل،فی جانور ٹیکس کی وصولی،سہولیات کا فقدان،جانور و خرید وفروخت کیلئے آنے والے شہری گرمی کی شدت میں سائے سے محروم،پانی و سایہ ندارد،کرونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عید قربانی کی آمد سے قبل منڈی مویشیوں کو شہروں سے باہر منتقل کرنے کے سرکاری احکامات جاری ہونے کے بعد لیہ شہر کی منڈی مویشی کو بھی لیہ کروڑ روڈ پر محکمہ جنگلات کے رقبہ پر منتقل کردیا گیا،لیہ کروڑ روڈ پر منتقل کی گئی منڈی مویشی میں سہولیات مکمل طور پر ناپید ہیں جانوروں کے لئے سایہ و پانی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے آنے والے شہری بھی سایہ و پانی و دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں منڈی مویشی میں آنے والے شہری محمد بخش،عرفان علی،نذیر احمد،محمد علی،سکندر حسین،محمد اشرف،عامر علی،اختر عباس،محمد کاشف نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈپٹی کمشنر لیہ سے مطالبہ کیا کہ منڈی مویشی میں فوری طور پر سہولیات دینے کا بندوبست کریں منڈی مویشی میں آنے والے جانوروں کی چھوٹا جانور 100روپے،بڑا جانور500روپے وصول کئے جا رہے ہیں جو کہ کرونا وائرس اور مہنگائی کے دور میں صارفین کے ساتھ زیادتی ہے اس فیس کے فوری خاتمے کا بھی اعلان کیا جائے۔