لیہ( صبح پا کستان )تحصیل ہسپتال چوک اعظم میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح ،آئی جی پنجاب کی ہدایات پر پولیس کاؤنٹر کا دائرہ تحصیل ہسپتال لیو ل تک بڑھایا جا رہا ہے ،تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو اور انہیں ضلع ہسپتال تک کے سفر کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے میڈیا نما ئد گان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا
تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمن خان نے تحصیل ہسپتال چوک اعظم میں قائم ہونے والے پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا ،اس موقع پرایس ایچ او چوک اعظم ملک یونس ،ریڈر ڈی پی او شفقت اللہ ،انچارج خدمت کاؤنٹر صائمہ بتول ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق اور میڈیا نمائندگان موجود تھے ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پرمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر پولیس کاؤنٹر کا دائرہ تحصیل ہسپتال لیو ل تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو اور انہیں ضلعی ہسپتال تک کے سفر کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے عوامی کی خدمت کے لئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس کے رویہ میں بھی تبدیلی لائی جا رہی ہے تاکہ عوام دوست پولیس کے ذریعے ایک پر امن اور مثالی معاشرہ قیام میں لایا جا سکے ،اس سے قبل ضلعی ہسپتال میں پولیس کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جو فعال انداز میں کام کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں اس موقع پر موجود شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے خدمت مراکز کا قیام احسن اقدام ہے،پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کی خدمت کرنے سے پولیس کا امیج بہتر ہو گا ،ڈی پی او نے افسران کے ہمراہ پولیس کاؤنٹر کا اندرونی وزٹ کیا اور تعینات سٹاف سے کام کے طریقہ کار بارے تفصیل سے معلوم کیا ،عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے رانا طاہر رحمن خا ن نے کہا کہ آنے والے سائلین کو بھر پور عزت دینی ہے او ر ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے تاکہ ان کو اپنائیت کا احساس ہو،ہسپتال پہنچنے پر رانا طاہر رحمن خان کا پر جوش استقبال کیا گیا،ڈی پی او نے چوک اعظم میں تعینات رضا کار کو بہترین خدمات سر انجام دینے پر نقد 1000/.روپے انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیا ۔