لیّہ ( صبح پاکستان)جی پی او لیہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ ,ایک شخص جاں بحق , مرنے والے کی شناخت محمد وسیم رہائشی 5 مرلہ سکیم کے نام سے ہوئی ہے, تاہم ابھی تک گولی لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی.
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں 20 بج کے 39 منٹ پر نزد زکریا سائنس اکیڈمی لیہ سے ایک بلٹ انجری کی کال موصول ہوئی ریسکیو ریسکیو بائک ایمبولینس اور ریسکیو ایمبولینس جب آن لوکیشن ہوئی تو ایک مریض کو سینے کے اندر گولی لگی ہوئی تھی. اور بہت زیادہ خون بہ رہا تھا سٹاف نے مریض کی بلیڈنگ کنٹرول کی لیکوڈ لگایا اور سی پی آر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ شفٹ کر دیا.
تاہم لڑائی کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی اس مریض کے ساتھ ایک دوسرا بندہ بھی موجود تھا اس کے مطابق ہم کلمہ چوک سے اسلم موڑ کی طرف موٹرسائیکل پر آ رہے تھے کہ راستے میں زکریا سائنس اکیڈمی کے قریب دو لوگوں نے ہمارے اوپر گولی چلائی جس کی وجہ سے جو لڑکا موٹر سائیکل ڈرائیو کر رہا تھا اسے گولی لگی اور اس نے بھاگنے کی بھی کوشش کی لیکن انہوں نے پیچھے سے بھی فائر کیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گولی مارنے والے کون تھے.