لاہور. لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی نازیباتصاویر کیس کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ مجرم اپنی7 سال کی سزا پوری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے مجرم سعادت امین کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی،عدالت نے بچوں کی نازیباتصاویر کیس کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ مجرم اپنی7 سال کی سزا پوری کرے گا۔عدالتی فیصلہ کے بعد مجرم سعادت کی ضمانت کا فیصلہ بھی غیر موثر ہوگیا۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن