لاہور ۔ لاہور میں گزشتہ سے پیوستہ رات سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ، گزشتہ روز کی طرح آج صبح بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برسے ، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔
صوبائی دارالحکومت میں والٹن ، نشتر ، یوحنا آباد ، کاہنہ کے علاقوں میں ابر کرم کھل کر برسا اور جل تھل ایک کر دیا ، مسلم ٹاؤن موڑ ، کینال ، کلمہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور میں ٹھندی ہوائیں چلنے اور بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہے ۔ دوسری جانب سڑکوں پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔