لاہور۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کنٹونٹمنٹ انتخابات میں سرکاری پارٹی کی جانب سے ووٹوں کی خریداری کا دھندا کیا جا رہا ہے،پیسے بانٹے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ انتخابات میں سرکاری وسائل کے غلط استعمال کوروکے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پرتحفظات ہیں، پولنگ کاوقت صبح 8 سے شام 4 بجے تک رکھاگیاہےجبکہ وقت صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوناچاہئے،ن لیگ کی الیکشن کی تیاری پوری ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرالیکشن میں دھاندلی کاپروگرام ہے اوراس کام کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سونپی گئی ہے، سی سی پی اولاہورکارکنوں کی پکڑدھکڑ سے گریزکریں، کسی کارکن کوپکڑاتوہم سڑکوں پرآجائیں گے۔
اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صاد ق کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کوکسی طرح کاہوش نہیں ہے،بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ ہوچکا ہے، کوئی ایسی چیزنہیں جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہواہو، ادویات کی قیمتیں تیسری بار بڑھ رہی ہیں۔