ملتان۔ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،نائب صدر وممبر قومی اسمبلی مہر ارشاد سیال، نوابزادہ افتخار احمد خان سیکرٹری اطلاعات وممبر قومی اسمبلی،سابق ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں لانگ مارچ کا سندھ سے جنوبی پنجاب میں داخل ہوتے ہی تاریخی استقبال کیا جائے گا،کسانوں، زراعت اور معیشت کو بچانے کے لیئے ایک ہی راستہ اور حل بچا ہے کہ عمران خان کو جمہوری، آئینی اور قانونی طریقے سے ہٹانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ملتان سٹی سیکرٹریٹ لابر ہاؤس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس کی صدارت خواجہ رضوان عالم نے کی،مہمان خصوصی نوبزادہ افتخار احمد خان،مہر ارشاد سیال،سید عبدالقادر گیلانی،سید احمد مجتبی گیلانی،خالد حنیف لودھی،ملک اقبال راندھو تھے، اس موقع پر ملک نسیم لابر،ڈاکٹر جاوید صدیقی،ٹوچی خاں،مس شازیہ عابد،عارف شاہ،امداد اللہ عباسی، راؤ ساجد علی، سیداعجاز شاہ،اے ڈی بلوچ، خواجہ نور مصطفیٰ، فیروزہ فیض ،شگفتہ حبیب، عثمان بھٹی،ایم سلیم راجہ، مصطفی گیلانی،نوبزادہ عدنان خان،غلام عباس، ضیاء الحسن انصاری،ملک فیض رسول،شفقت رضا،روف لودھی،سیف بھٹی، نومی بھٹہ،ملک ندیم،مختیار راندھو ودیگر موجود تھے۔