لیہ {صبح پا کستان } تحریک منہاج القرآن قرآنی فکر پر قائم ایک عالمگیر تحریک ہے۔ قرآن مجید علوم و معارف کا بحرِ بیکراں ہے۔ دنیا کا کا کوئی علم ایسا نہیں جس کی بنیاد قرآن مجید میں موجود نہ ہو۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کے 50 سالہ مطالعہ کا حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے میلاد گراءونڈ میں منعقدہ قرآن کانفرنس بسلسلہ تعارفی تقریب قرآنی انسائیکلوپیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
قرآن کانفرنس سے سردار شاکر مزاری،چو ہدری اصغر علی گجر سابق ایم پی اے ، سید نیءر حسین شاہ ایڈووکیٹ اور سینءر صحافی انجم صحرائی نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآن کانفرنسز (بسلسلہ تقاریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا) میں شرکت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں۔ مؤرخہ 31 مارچ 2019 کو لیہ میں چیئرمین سپریم کونسل کی قرآن کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر فتح پور ، چوک اعظم اور لیہ شہر میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔