فتح پور{ صبح پا کستان } فتح پور کے نواحی چک کے نمبردار 240/TDAکی رات کے اندھیرے میں نواحی گاؤں سے بجلی کا کھمبا اکھاڑنے کی کوشش، بجلی کی سپلائی معطل، اہل چک سراپا احتجاج،متاثرین کو نمبردار اور واپڈا اہلکاروں کی دھمکیاں، ایکسئین واپڈا و ایس ای واپڈا نوٹس لیں۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 240/TDA کے نمبردار محمد اکبر خان نے اہلیان چک ممبر محمد اشرف وڑائچ، محمد اکرم، عمر خان، محمدارشد، محمد اسلم، محمد حنیف، محمد ایوب، نادر خان، محمد شریف، محمد سفیان، محمد زبیر، محمد ارشاد، حاضر خان، عبدالرحمان اور محمد اشرف ودیگر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب نواحی 241/TDAکے نمبردار ساجد علی و اپنے کاروندوں کے ہمراہ واپڈا والوں سے ملی بھگت کرکے رات کے اندھیر میں سائلان کے رقبہ سے گزرتے بجلی کے کھمبے اکھاڑنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے گاؤں میں آنے والے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ اہلیان چک نے جائے موقعہ پر پہنچ کر نمبردار و واپڈا اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اہلیان گاؤں پر دھمکانے لگے کے ہم واپڈا کے اہلکار ہیں آپ لوگ ہمیں ہمارے کام سے نہیں روک سکتے، مذکورہ نمبردار ساجد علی کھمبوں کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا چاہتا ہے۔ جس پر اہلیان چک نمبر ایکسئین واپڈا اور ایس ای واپڈا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ہے ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔