لاہور۔ سعودی عرب سے متعلق بیان پر چودھری برادران کا ردعمل آ گیا کہتے ہیں ایسا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی جس کے بعد وضاحتیں دینی پڑیں۔ کسی کو اسلامی برادر ممالک کے تعلقات میں خرابی پیدا کرنے کا حق حاصل نہیں۔
چودھری برادران نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بھائی ہے بلکہ ہماری عقیدتوں کا بھی مرکز ہے۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انشااللہ ہر محب وطن پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب نہ ہوں، بلکہ ایسی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
دفتر خارجہ کو پاکستان اور سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے تھی اور ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر ہم فلاح کے لئے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو اسکا ہرگز مطلب مخالف یا دشمنی نہیں ہوتا۔ حکومت میں بیٹھے بعض لوگوں کا رویہ درست نہیں ہے۔