جب سے دسٹرکٹ پریس کلب کے دوستوں نے لیہ ڈویژن بنا ءو کے نکتہ پر عوامی بیداری مہم کا آ غاز کیا ہے تب سے ہی ایک دو با خب دو ستوں کی طرف سے یہ بات سا منے آ ئی ہے کہ لیہ ڈویژن کی ریکمنڈیشن تو سا بقہ حکومت کے دور میں ہو چکی ہے اس مسعلہ پر مہر اعجاز احمد اچلانہ ایم پی اے صبھ پا کستان کے پروگرام فیس بک لا ئیو ود انجم صحرائی میں ٹیلیفونک گفتگو میں یہ دعوی کیا کہ لیہ ڈویژن بن جا نا تحا اگر مسلم لیگ ن کی حکومت کو بجٹ پیش کر نے کی مہلت مل جا تی ۔ اسی بات کو آ گے بڑھاتے ہو ئے سینئر صحافی نے چوک اعظم پریس کلب کی اے پی سی میں خطاب کرتے ہو ئے انکشاف کیا کہ سا بقہ دور میں ایک کمیٹی رانا مشہود احمد خان جو اس وقت صوبائی وزیر تعلیم تھے کی سر براہی میں قائم کی گئی تھی جس نے با ضابطہ طور لیہ کو دویژنل ہیڈ کوارٹر بنانے کی شفارش کر دی تھی ۔ گذشتہ رات مقامی ایف ایم ریڈ یو کے پروگرام فورم 89 میں بھی چبد دوستوں کی طرف سے یہ بات تواتر کے ساتھ کی جاتی رہی کہ سا بقہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنا نے کا اصولی فیصلہ ہو چکا تھا صرف بجٹ اجلاس میں ا نئے ڈویژن کا اعلان ہونا با قی تھا اگر سا بقہ ھکو مت کو مو قع مل جاتا تو لیہ ڈویژن کا اعلان ہو جاتا ۔ ان کی تجویز تھی کہ چو نکہ سا بقہ حکومت کی بنائی گئی کمیٹی لیہ کو ڈویژن بنا نے بارے تجویز منظور کر چکی ہے اور یہ اعلی سطحی کمیٹی یہ شفارش کر چکی ہے کہ لیہ کو ڈویژن بنا یا جا ئے تو ہمارہ مطا لبہ لیہ ڈوژن بنا ءو کی بجا ئے لیہ ڈویژن عملدر آ مد کے لئے ہونا چا ہیئے ۔
اگر سا بقہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لیہ ڈویژن بارے اتنی زبر دست پیش رفت ہو ئی ہے تو لیہ ڈویژن بنا نے بارے یہ ایک بڑا کام اور ایک بڑی پیش رفت ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو دوست یہ دعوی کر رہے ہیں کہ سا بقہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی طرف سے نئے ڈویژن کی تشکیل کے لئے بنائی جا نے والی اعلی سطحی کمیٹی نے لیہ ڈویژن بنا نے کی تجویز کو ریکمنڈ کر دیا تھا وہ اس کمیٹی کے اس فیصلہ کی کا پی یا اس سبجیکٹ پر لکھے گئے کسی لیٹر یا اس کمیٹی کے حوالے سے قومی پریس میں شا ءع ہو نے والی کسی خبر کو پبلک کریں تاکہ اس فیصلہ کے تناظر میں لیہ ڈویژن بناءو تحریک اپنے مطا لبہ کی سمت درست کر سکے ۔ ۔ اگر واقعی کو ئی ایسی کمیٹی بنی اور اس نے نئے ڈویژن کے لئے لیہ کو کنفرم کیا تو بلا شبہ یہ ایک بڑ اور تا ریخی ا کام ہے اور اس فائل کی نشاندہی سے لیہ ڈویژن بنانے کا عمل زیادہ آسان ہو سکتا ہے
۔ دیکھتے ہیں کہ سا بقہ مسلم لیگ ن کے سا بقہ دور میں پنجاب حکومت کی لیہ ڈویژن بناءو کمیٹی اور لیہ ڈویژن کی ریکمنڈیشن کتنا افسانہ ہے اور کتنی حقیقت