راولپنڈی : منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا کی لاک اپ میں قید کی تصویر وائرل ہوگی جب کہ تفتیشی ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاک اپ سے نکلنے والی تصویر پر تحقیقات شروع کردی۔
اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کی لاک اپ سے لیک ہونے والی تصویر کی تحقیقات کررہے ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ثناء لاک اپ میں قید ہیں اور کمر پر ہاتھ رکھ کے باہر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ رانا ثناء کی لیک ہونے والی تصویر اے این ایف لاک اپ کی ہے یا کیمپ جیل کی۔