راجن پور {صبح پا کستان} نئے تعینات ہو نے والے ڈپٹی کمشنرذوالفقار علی کا چارج سنبھالتے ہی مارکیٹ کا دورہ ۔ شہر کی صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہراجن پور کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظا میہ کی اولین ترجیح ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے چارج سنبھالتے ہی چھٹی کے دن بھی شہر کا دورہ کیا اور صفائی، سیوریج اور اشیائے خوردونوش کی حکومتی جاری کردہ نرخوں پر فراہمی کو چیک کیا۔ انہوں نے شہر کی صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر شہر کی صفائی کی صورتحال کو بہتر کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اشیائے خوردو نوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی اور دکانداروں کی اوور چارجنگ کو روکنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس ہنگامی اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی