راجن پور (صبح پا کستان )مصالحتی و امن کمیٹی کے مرکزی کنونیئر سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی ، جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان مصالحتی و امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئر مین مولانا عبدالصمد درخواستی ، پاکستان علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ عزیز اکبر قاسمی ، جماعت غرباء اہلحدیث کے امیر سید عبدالرحمن شاہ ، انٹرنیشنل ختم نبوت کے ڈویثرنل امیر مفتی محمد ارشاد حقانی ، اہلسنت بریلوی جماعت کے امیر مفتی شفیق احمد سعیدی ، قاری نور الحسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ، غم و افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ پوری قوم، دینی مدارس کے علماء و طلباء ، پا ک فوج کے ساتھ اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن اور ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ۔ مگر اسلام وپاکستان کے دشمن قوتیں اسطرح کی کاروائیاں کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا تنگ نظری ، دہشت گردی ، انتہا پسندی ، فرقہ پرستی اور طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن پاکستان میں فرقہ پرستی اور دہشت گردی کے صد باب کے لیے نظریہ پاکستان کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی ، مولانا عبدالصمد درخواستی ، علامہ عزیز اکبر قاسمی نے جامعہ ابو حنیفہ ٹھیڑی کالونی راجن پور ، جامعہ مفتاح العلوم راجن پور ، جامعہ شیخ درخواستی راجن پور میں شہدائے پاک فوج کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔