راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ دریشک کے ہمراہ بنیادی مرکزصحت کوٹلہ عیسن کا دورہ کیا ۔
دورہ کے دوران انہوں نے مرکز صحت میں آنے والے مریضوں کے لواحقین اور گردونواح کے رہنے والے لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی کے آر او پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح کیا ۔ بعدازاں انہوں نے مرکز صحت کی پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے کی گئی مرمتی اور اور تزئین و آرائش کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے لیبر روم، ڈسپنسری اور انچارج ڈاکٹر کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں آنے والے مریضوں سے دستیاب طبی سہولتوں بارے استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی کا پلانٹ سولر انرجی پر چلایا جائے تاکہ لوگوں کو بلاتعطل پینے کا صاف پانی فراہم ہو سکے ۔ مزید یہ ڈپٹی کمشنر نے سردار فاروق امان اللہ دریشک کے ہمراہ مرکز صحت میں شجرکاری پروگرام کے تحت پودے بھی لگائے ۔ اس موقع پر پر بریفنگ دیتے ہوئے انچارج دہی مرکز صحت نے بتایاکہ اب تک شجرکاری پروگرام کے تحت مرکز صحت میں 200 سے زائد پھلدار پودے لگائے جاچکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار شیڈ کی تنصیب کی بھی یقین دہانی کرائی ۔