راجن پور( صبح پا کستان )محکمہ صحت لوگوں کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ تمام سرکاری اسپتالوں میں عملہ اور ڈاکٹرز اپنے فراءض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔ محکمہ صحت کے جو بھی مسائل ہوں ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے محکمہ صحت کی تحصیل جام پور واقع اسپتالوں کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور اور دیگر اسپتالوں کے مسائل بارے بریفنگ دی گئی ۔ جن کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں ۔
ایک اور اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرندوں کاغیر قانونی شکار اور جنگلی جڑی بوٹیوں کی کٹائی کی سختی کے ساتھ روک تھام کی جائے ۔ ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ۔ باہر سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے ڈسٹرکٹ وائلڈ لاءف پروڈکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی ،ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لاءف احمد خان ،ہوبارہ فاءونڈیشن کے نمائندہ میجر ریٹائرڈ اظہر خان،محمدابو بکرسیال اور دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ وائلڈ لاءف کے افسران کو ہدایت کی کہ ہر قسم کے غیر قانونی شکار کو روکا جائے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم ہو سکے ۔