راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کا پاک فوج کے افسران ،ڈی پی او راجن پور ہارون رشید اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ بستی نبی شاہ موضع کبڑا بنگلہ اچھا تحصیل روجھان میں دریائے سندھ پر بنائے جانے والے فلڈ بند کا دورہ ،اپنی موجودگی میں فلڈ بند پر تعمیراتی کام کرایا ۔ تفصیلات کے مطابق بستی نبی شاہ موضع کبڑا بنگلہ اچھا تحصیل روجھان کے مقام پر دریائے سندھ کے پانی کے بہاءو کو کنٹرول کرنے اور اسے کاشتکاری کے لئے زیر استعمال لانے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے اپنی موجودگی میں فلڈ بند کا کام کرایا ۔ اس موقع پر پاک آرمی کے کرنل نعیم ،میجر عمر ،کیپٹن عثمان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور ایس ای انہار مرتضیٰ بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود مقامی باشندوں کو یقین دلایا کہ فلڈ بند کی تعمیر سے کسی کاشتکار کو کوئی نقصان نہیں ہو گابلکہ اس فلڈ بند کی تعمیر سے دریائے سندھ کے تیز بہاءو کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دریائی پانی کو کاشتکاری کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا ۔ اگر کسی نے فلڈ بند کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔