راجن پور( صبح پا کستان )ہفتہ غذائیت منانے کا مقصد آگاہی علاج فراہم کرنا ہے۔ غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی8 اپریل سے 13 اپریل تک منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر نے ہفتہ غذائیت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور میں افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پروگرام کوآرڈنیٹر ڈاکٹر جام خلیل، تنزیل الرحمان علوی، ایڈیشنل ایم ایس راجن پور ڈاکٹر عدیل خالد اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جام خلیل نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ضلع راجن پور میں چھوٹے بچوں کو پیٹ کے کیڑے مار گولیاں اور حاملہ خواتین کو صحت کے اصولوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ہفتہ غذائیت سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جا کر غذائی کمی کا شکار بچوں اور حاملہ خواتین کو آگاہ کریں گی اور مرکز صحت میں ریفر کریں گی ۔بعد ازاں غذائیت سے متعلق آگاہی کے لیے واک کی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر نے کی۔