راجن پور(صبح پا کستان )چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب و ایم پی اے فاروق امان اللہ خان دریشک اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے محرم الحرام کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران حکومت پنجاب کی کویڈ 19سے بچاﺅ کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔اس میں ہم سب کا فائدہ ہے کیونکہ کورونا رش والی جگہوں پر زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور داخلی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے۔اس موقع پر چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیزنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں کے راستوں میں صفائی کو نظام کو بہتر کر دیا گیا ہے اور پانی کا چھڑ کاﺅ بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔میپکو حکام کی جانب سے لٹکتی ہوئی تاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو