راجن پور(صبح پا کستان)ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے برابر ہے۔کینسر کے کیسز پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔یہ مرض زیادہ تر خواتین میں پایا جا رہا ہے۔40سال سے زیادہ عمر کی خواتین اپنی میمو گرافی ضرور کروائیں۔
یہ باتیں پروفیسر ڈاکٹر شہر یار نے کینسر سے آگاہی بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ،حسن یاسر،کلیم اختر قریشی اور دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر شہر یار نے بتایا کہ لاہور میں ریونڈ کے قریب کینسر کے علاج کے لئے اسپتال بنایا جا رہا ہے۔مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ دل کھول کر اس اسپتال کے لئے اپنا حصہ ملائیں۔انہوں نے کہا کہ آج کوٹ مٹھن میں دربار فرید ؒ کے قریب تین دن کے لئے فری کیمپ لگایا جا رہا ہے جہاں پر عوام کے لئے میمو گرافی کی سہولت موجود ہے۔