راجن پور(صبح پا کستان) عید میلاد النبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کے سلسلہ میں منی صنعت زارجام پو ر میں محفل نعت منعقد کی گئی۔
اس موقع پر شریک خواتین نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم پر درود و سلام بھیجے۔منیجر منی صنعت زار شازیہ نواز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کی آمد سے دنیا روشن ہوئی ہے۔ہم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت عطا ہوئی ہے۔ ہم سب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل کر کے دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ اس موقع پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی سخت مذمت کی گئی اور آخر میں ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی گئی۔
پروگرام راجن پور میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس
آج پروگرام کے مطا بق راجن پور میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس ساڑھے نو بجے چوک الہ آباد سے شروع ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں اختتام پذیر ہوگا۔ جشن عید میلاد النبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کو بڑے شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔سرکاری عمارتوں اور شہر کو جھنڈیوں،و برقی قمقوں اور بینرزکے ذریعے سجایا جائے گا۔