راجن پور( صبح پا کستان ) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کریں۔
یہ باتیں انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی،چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،لائیوسٹاک،ڈی اوانڈسٹری اور مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں انسداد کورونا وائرس اقدامات، گندم خریداری مہم،انسداد ٹڈی دل آپریشن،ٹائیگر فورس،احساس پروگرام اور اشیاء خوردونوش کی قمیتوں کے کنٹرول بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں مشتبہ افراد کو کارونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے کارونا مثبت آیا تھا ان میں بیشتر کا تعلق پولیس اور محکمہ صحت سے ہے۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلف فراہم کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹس چھاپے مار رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020 کے تحت کاروایاں کی گئی۔گندم خریداری مہم بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گندم خریداری کا دوسرا مرحلہ بہت جلد مکمل ہونے والا ہے۔اس موقع پر ٹڈی دل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع راجن پور میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے موثر آپریشن کیا گیا اور تا حال بھی ٹیمیں باقاعدگی سے سرویلینس کررہی ہیں۔ضلع راجن پور میں کل 4لاکھ 46ہزار سے زائد ایکڑرقبہ کا سروے کیا گیا ہے جبکہ 66ہزار سے زاہدایکڑرقبہ پر سپرے کرکے ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرلائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ کسانوں کو ہر صورت میں سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ کسان ہماری معیشت کی بنیادی اکائی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھی محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔مزیدانہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان غریب مستحق کوانصاف احساس پروگرام کے ذریعے مالی امداد کر رہی ہے