اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر میں آج پیر کے روز یوم مہربانی منایا جا رہا ہے، یہ دن دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق گروپوں کی طرف1997 کے مہربانی اعلامیے کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے، دنیا بھر کے عوام اپنے عزیز و اقارب کو کتابوں، خوراک اورکپڑوں کے تحائف دے کر اورمہربانی کے دوسرے طریقوں کے ذریعے یہ دن مناتے ہیں۔
اسی دن کی مناسبت سے ’دیوارِ مہربانی‘ مہم پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی پہنچ چکی ہے، دیوار مہربانی کا مقصد معاشرے میں مہربانی کے تصور کو عام کرنا اور ضرورت مند افردا کی ضروریات کو بنا مانگے ہی پوری کرنا ہے۔ دیوارِ مہربانی کا نعرہ ہے ’اگر آپ کو ضرورت نہیں تو چھوڑ جائیے اور اگر ضرورت ہے تو لے جائیے۔‘
’دیوارِ مہربانی‘ وہ دیوار ہے جہاں شہری عطیہ کردہ کپڑے اور جوتے چھوڑ جاتے ہیں اور ضرورت مند اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق وہاں سے چیزیں اٹھا لیتے ہیں۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/international/13-Nov-2017/677302